طلبا ہو جائیں تیار،اب کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں ہو گی، محکمہ تعلیم کا بڑا اعلان

22  فروری‬‮  2022

پنجاب کے انٹرمیڈیٹ  بورڈز نے رواں برس امتحانات  کے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبا تیاری کرلیں، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت پریکٹیکل امتحانات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 2 سال بعد تمام بورڈز میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات میں پریکٹیکلز بھی لیں گے۔

فیصلے کے مطابق رواں برس امیدوار تحریری امتحان کے ساتھ 30 نمبرز پر مشتمل پریکٹیکل بھی دیں گے۔ پریکٹیکل کے نمبرز کی جگہ امیدوار کو گریڈز دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا  وائرس کے باعث 2 سال سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پریکٹیکلز امتحانات  نہیں لئے جا رہے تھے۔

یاد رہے کے پچھلے دو سالوں سے  امتحانات کورنا وائرس کی عالمی وبہ کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔سال 2020میں کسی قسم کے امتحانات نہیں ہوئے ، طلبا کو  سابقہ نتائج کی بنیاد پر نمبر دئیے گئے جبکہ  2021 میں  صرف مخصوص  امتحانات لئےگئے  جن کی بنیاد پر باقی تمام مضامین میں بھی نمبر دئیے گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved