ٹی20 ورلڈ کپ ،جنوبی افریقا کو شکست، آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز

23  اکتوبر‬‮  2021

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر  118 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سےاسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کی جانب سے اینرچ نورٹج نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا ، مہاراج اور  تبریز شمسی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved