پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کو عشائیے پر مدعو کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیے پر بلایا ہے، جس میں چوہدری پرویز الہٰی آج آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی کیساتھ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ، ایم این اے سالک حسین اور حسین الٰہی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں مہینے آصف علی زرادری کی چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات ہو چکی ہے، جس میں سابق صدر نے چوہدری برادران سے تحریک عدم اعتماد کیلئے تعاون مانگا تھا، جس کیلئے انہوں نے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کو کہا تھا۔ بعد ازاں ق لیگ کی قیادت نے مشاورت کے بعد عدم اعتماد میں تعاون کیلئے حتمی فیصلے کا اختیار چوہدری پرویز الہٰی کو سونپ دیا تھا۔