آج شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کی بڑی ملاقات میں کوئی بھی سربراہ پی ڈی ایم کے استقبال کیلئے باہر نہ آیا۔
مولانا فضل الرحمان قائد حزب اختلاف شہباز شريف کی رہائش گاہ پہنچے تو شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ کے استقبال کیلئے باہر آنا گوارا نہ کیا اور اپنے اسٹاف کو بھیج دیا۔
مولانا فضل الرحمان قائد حزب اختلاف شہباز شريف کی رہائش گاہ پہنچے تو شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ کے استقبال کیلئے باہر آنا گوارا نہ کیا اور اپنے اسٹاف کو بھيج ديا https://t.co/pP2uDRWgDq#SamaaTV pic.twitter.com/zUGTUQXq8s
— SAMAA TV (@SAMAATV) February 23, 2022
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے آج سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ظہرانے پر مدعو کیا تھا۔ اس موقع پر تینوں بڑوں میں تحریکِ عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی معاملات پر اہم گفتگو ہوئی۔
اہم سیاسی بیٹھک میں ملکی سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملک بھر کی نظریں سیاسی بڑوں کی اس ملاقات پر لگی ہوئی ہیں۔