حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات شروع

23  اکتوبر‬‮  2021

حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان نامعلوم مقام پر مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
حکومتی وفد اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات نامعلوم مقام پر ہورہے ہیں، جس میں حکومتی وفد کی سربراہی شیخ رشید احمد کررہے ہیں۔ اس سے پہلے ٹی ایل پی شوریٰ سے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ حکومتی کمیٹی نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا تھا۔
اس سے قبل کالعدم تنظیم نے حکومت سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے سربراہ کے بغیر کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی قافلے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔کالعدم تنظیم کی مذاکراتی کمیٹی میں مفتی محمد وزیر علی، علامہ غلام عباس فیضی، اور مفتی محمد عمیر الظاہری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں، اور انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور صوبائی وزیرقانون راجا بشارت پر مشتمل حکومتی ٹیم کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے مذکرات کرکے معاملات کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved