اپوزیشن کے لانگ مارچ کے جواب میں حکومت نے بھی اپنی حکمت عملی واضح کر دی،سند ھ مارچ اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ کے حوالے سے سندھ کی عوام کے نام اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ 26 مارچ سندھ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کہناتھا کہ میں اور ہماری پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت سندھ آ رہے ہیں اور ہم سندھ کی عوام کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام کو حقائق بتانا چاہتے ہیں کہ پچھلے پندرہ سالوں میں ان کے ساتھ کیا ہوا، ہم سندھ کی عوام سے رجوع کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ دورہ پورے ستائیس اضلاع پر محیط ہوگا، 26 فروری سے سندھ حقوق مارچ شروع ہو گا اور 6 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےاپنے پیغام میں مزید کہا کہ جو لوگ سندھ کی ناقص طرز حکمرانی، لوٹ مار، کرپشن کے نظام سے تنگ آ چکے ہیں انہیں اپنی تحریک میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، آج موقع ہے باہر نکلنے کا قدم بڑھانے کا لہذا آئیے مل کر سندھ میں تبدیلی کا آغاز کریں۔