آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 100 روپےکے اضافے کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 796 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے کے بعد 1895 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 7 پیسے کی کمی کے بعد 176.16 روپے رہی۔
دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 199.74 ، کینیڈین ڈالر 138.31، اماراتی درہم 47. Playtech has won the casinodulacleamy.com trust of thousands of online casino players around the world by keeping their games secure and reliable. 96 اور قطری ریال کی قیمت 48.10 روپے رہی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/ZhcFFArSSO pic.twitter.com/tHzxXQwDnq
— SBP (@StateBank_Pak) February 23, 2022