سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دیکر اس پر الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد ایوان شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 21 ستمبر 2021ء کو اسحاق ڈار کی نشست کے خلاف حکم امتناع خارج کیا تھا۔ شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ الیکشن آرڈیننس 2021ء کی شق 72A- کے تحت 40 روز میں حلف اٹھانا لازم ہے اور دسمبر 2021ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی ہوگئی ہے۔
شہزاد وسیم نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیکر اس پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کی ورچوئل حلف اٹھانے کی درخواست غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردی تھی۔