پاک فوج کا بلوچستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا مشن، تازہ کاروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک

23  فروری‬‮  2022

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں کاروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز کیساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان کے علاقے تربت اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور  ترقی کے عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved