ایواڑرڈ یافتہ معروف تاریخ دان، پروفیسر اور صحافی ڈاکٹر مہدی حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
پروفیسرڈاکٹر مہدی حسن کی عمر 85 برس تھی اوروہ پاکستان کے بائیں بازو کے صحافی، میڈیا مؤرخ، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں صحافت، ابلاغ عامہ کے ڈین اور پنجاب یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ کے پروفیسر تھے، ان کا تدریسی کیریئر 50 سالوں پر محیط تھا۔
انہوں نے شاندر کیریئر کے دوران انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ پاکستان کی ان ممتاز شخصیات میں سے ایک تھے جنہیں سیاسی تجزیے میں مہارت حاصل تھی اور وہ مختلف ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز سے بھی بطور مبصر وابستہ رہے۔
پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کو پاکستان میں اپنی صحافتی خدمات کیلئے 2012ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، ان کے سوگواران میں دو صاحبزادے اورایک بیوہ شامل ہیں۔