نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

24  فروری‬‮  2022

اسلام آباد میں بیدردی سے قتل ہونے والی لڑکی نور مقدم کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

ملزم ظاہر جعفر پر الزام ہے کہ اس نے 20 جولائی 2021 کو اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا تھا۔پولیس نے ظاہر جعفر کو خون آلود قمیض میں سیکٹر ایف سیون اسلام آباد کے گھر سے گرفتار کرکے آلۂ قتل بھی برآمد کیا تھا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں قتل کا یہ مقدمہ چار ماہ آٹھ دن چلا، عدالت نے 22 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 20 جولائی 2021 کو نور مقدم کا قتل ہوا کیس میں نامزد ملزم ظاہر جعفر پر الزام ہے کہ اس نے 20 جولائی 2021 کو اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا، پولیس نے ظاہر جعفر کو خون آلود قمیض میں سیکٹر ایف سیون اسلام آباد کے گھر سے گرفتار کیا اور آلہ قتل بھی برآمد کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved