پاکستان کو روس سےمتعلق اپنے موقف سے آگاہ کردیا، امریکہ

24  فروری‬‮  2022

امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کردیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان طویل مدتی تعاون اور اشتراک رہا ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا اپنے مفادات کے لیے جمہوری اور خوشحال پاکستان کے ساتھ شراکت داری بہت اہم سمجھتا ہے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس سے باخبر ہے، ہم نے اپنے موقف سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہم ہم یوکرین کا معاملہ جنگ کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہر ذمہ دار ملک کو چاہیے کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کے یوکرین سےمتعلق ارادوں پر تشویش کا اظہار کرے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین تنازع کے تناظر میں روس کے دو بڑے مالیاتی اداروں پر پابندی لگائی جاچکی ہے اور اگر روس نے مزید پیش قدمی کی تو پابندیاں بھی بڑھائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز 2 روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچے ہیں، جہاں وہ روس کے صدر سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved