روس نے یوکرین پرحملہ کردیا، صدر زیلینسکی کا مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان

24  فروری‬‮  2022

روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ پورے یوکرین میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے۔

صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس نے ہمارے انفراسٹرکچر اورسرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے، یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔امریکی صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ ہوا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جی 7 کے رہنما، امریکی اتحادی روس پر سخت پابندیاں عائد کریں گے، رابطے میں امریکہ کی یوکرین پر روسی فوجی دستوں کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملے کی مذمت کی گئی ہے۔  بائیڈن نے یوکرینی صدر کو روس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا، یوکرین اور اس کے شہریوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے، روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا۔

سلامتی کونسل

دوسری جانب روس یوکرین تنازع پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ روس یوکرین صورت حال پر 3 دن میں سلامتی کونسل کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے خطے کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پیوٹن اپنے فوجیوں کو یوکرین پر حملے سے روکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved