سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 6 دہشت گرد مارے گئے

23  اکتوبر‬‮  2021

سیکیورٹی فورسز کے ہرنائی کے علاقہ میں آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ٹھکانے سے فرار کی کوشش کی۔ آپریشن کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد گروپ بیرونی حمایت سے بلوچستان کے امن کے خلاف کام کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ  دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمے داروں کے خلاف ایسے آپریشن جاری رہیں گے اور بلوچستان کے عوام کی سماجی ترقی و خوشحالی کا سخت محنت سے حاصل کردہ موقع سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved