اپوزیشن ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، عثمان بزدار

24  فروری‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش قومی مفادات کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی۔انکا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے، عوام جان چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved