شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

24  فروری‬‮  2022

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کر لیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ماڑی خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔برآمد ہونے والے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز شامل ہیں جبکہ راکٹ پروپلڈ گرنیڈ، سیکڑوں راکٹ، دستی بم اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

اس سے قبل 20 فروری کو دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں سب مشین گنز، ہینڈ گرینز اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل تھیں۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved