وزیراعظم عمران خان کی جنگ عظیم دوم کےفوجیوں کی یادگار پرحاضری

24  فروری‬‮  2022

ماسکو میں وزیراعظم عمران خان نے جنگ عظیم دوم کے فوجیوں کی یادگار پرحاضری دی اورگلدستہ رکھا۔ اس موقع پرپاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایاگیا۔وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اراکین بھی تھے۔روسی فوج کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ون آن ون اہم ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر بات ہوگی، جب کہ توانائی شعبے پر بھی عمران خان اور پیوٹن بات چیت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں معاشی شراکت داری سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر پر بھی زور دیں گے جو روسی کمپنیوں کے اشتراک سے شروع ہونا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب مغربی ممالک نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved