یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات، تمام یورپی ممالک کی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار

24  فروری‬‮  2022

روس کی یوکرین کے خلاف فوجی کاروائی کے بعد جمعرات کے روز تمام یورپی ممالک کی سٹاک مارکیٹس کے کاروبار میں مندی کا رجحان رہا۔

لندن – (اے پی پی و دیگر): برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای انڈیکس کا آغاز 176 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7,303 پر، جرمنی کا ڈی اے ایکس انڈیکس526 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14,092 سے اور فرانس کا سی اے سی 40 انڈیکس 229 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6,551 سے اور اٹلی کا ایس ٹی ایس ای ایم آئی بی انڈیکس 921 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,017کی سطح سے شروع ہوا ۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان رہا، جہاں جاپان، چین، بھارت، سنگاپور اور دیگر اسٹاک مارکیٹس کے کاروبار میں 3 فیصد تک مندی ریکارڈ کی گئی۔

روس کی یوکرین میں فوجی کاروائی کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بھی 1302 پوائنٹس کمی سے 43830 پوائنٹس پر بند ہوا، اور انڈیکس کی کم ترین سطح 43792 رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved