کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، وزیر داخلہ شیخ رشید

24  اکتوبر‬‮  2021

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں معاملات کافی حد تک طے پا چکے ہیں، اور ایک بجے مذاکرات سے متعلق تفصیلی بات چیت کروں گا۔ ٹی ایل پی کے زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا اور ماضی میں کیے گئے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے کے معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پولیس اورمظاہرین کےدرمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔دوسری جانب حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے کالعدم تنظیم کے شرکاء نے مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیے۔گوجرانوالہ کے داخلی اور خارجی راستے تاحال بند ہیں اور جی ٹی روڈ پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ایل پی کا مارچ لاہور سے اسلام آباد کی طرف رواں ہوچکا تھا جبکہ لاہور میں تمام سڑکیں کھول دی گئی تھیں۔لاہور کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ شہر کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved