روس کا یوکرین پر حملہ، عالمی رہنماوں کا ردعمل سامنے آگیا

24  فروری‬‮  2022

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی رہنماوں کے ردعمل سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چینی سفیر نے یوکرین حملے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس وقت یوکرین کی صورتحال نازک ہے،تنازع کا  پرامن حل اشد ضروری ہے  اور اس کا  دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تنازعہ میں مزید  شدت پیدا کرنے سے باز رہنا ضروری ہے ۔

علاوہ ازیں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی روس سے یوکرین کیخلاف جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ  روس کے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے روس کی بلا جواز کارروائی کو روکنے کیلئے  اضافی کارروائی کرنے کا بھی عندیہ دیدیا۔

اقوام متحدہ   کے سیکرٹری  جنرل نے کہا کہ روسی صدر اپنی فوج کو یوکرین پر حملے سے روکیں، انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن امن کو موقع دیں، پہلے ہی کئی لوگ مر چکے ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے  بھی   یوکرینی علاقوں میں روس کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے  کہا ہے کہ دنیا روس کے اقدام پر سخت ردِعمل دے گی۔انکا کہنا تھا کہ یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن اور انسانی نقصان کا سبب بنے گا۔تاہم  روسی صدر نے کہا کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو روس جواب دے گا ، انہوں نے کہا کہ آپریشن یوکرین کی دھمکیوں کے جواب اور اسلحے سے پاک خطے کیلئے ہے۔پیوٹن نے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب  روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا جس کا نفاذ پورے ملک پر ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved