پاکستان ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

24  فروری‬‮  2022

 راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعلقات بالخصوص دفاع تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔ملاقات کے دوران خطے میں امن و سلامتی کے لیے مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ازبک سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیو کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملے کے بعد سول طیاروں کے لیے یوکرین کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ  مارشل لاء کا نفاذ پورے ملک پر ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved