سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات کا اختتام، آتش بازی اور ڈرون شو سے آسمان جگمگا اٹھا

24  فروری‬‮  2022

سعودی عرب میں شہری تین صدی قبل پہلی سعودی ریاست کے قیام کا یوم تاسیس پہلی مرتبہ قومی جوش وخروش سے منایا گیا۔اس موقع پر مملکت بھرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی عرب کا یوم تاسیس بھرپور انداز میں منایا گیا۔ ریاض شہر میں اس دن پر سعودی عرب کی رنگا رنگ ثقافت کی جھلکیاں دیکھ کر بیرون ملک سے آئے ہوئے سیاح خوب محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر مرد و خواتین نے سعودی عرب کے قدیم لباس پہنے۔ خواتین نے ماضی میں شادی کی تقریبات میں استعمال ہونے والے منفرد و دلکش لباس زیب تن کیے۔ وہاں بچے بھی روایتی لباسوں میں دکھائی دیے۔

سعودی عرب کے پہلے یوم تاسیس کی خوشیوں میں پاکستانی بھی برابر کے شریک ہیں جنھوں نے تقریب سجا کر سعودی قیادت اور سعودی عوام کے ساتھ یوم تاسیس کے حوالے سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے حرمین شریفین کی بدولت پاکستانی عقیدت اور دلی لگاو رکھتے ہیں
دارالحکومت ریاض میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہددی اختر گجر کی جانب سے منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب میں سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ کاروباری افراد نے شرکت کی اور سعودی قیادت اور عوام کو یوم تاسیس کے حوالے سے مبارکباد پیش کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے یہاں لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں جو سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ تسلسل ایسے ہی جاری رہے گا پاکستان کی کروڑوں عوام اور یہاں مقیم لاکھوں پاکستانی حرمین شریفین کی وجہ سے اس سرزمین کے ساتھ دلی وابستگی اور عقیدت رکھتے ہیں اور ہم سعودی گورنمنٹ کے بھی شکر گزار ہیں جنھوں نے پاکستانیوں کو ہمیشہ اہمیت دی ہے اور ہم اپنے سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے تقریب میں سعودی پرچم لہرا کر یوم تاسیس کے دن کو بھرپور انداز سے منایا اور سعودی عرب سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا تقریب سے خالد اکرم رانا، ڈاکٹر سید مزمل شاہ نے اظہار خیال کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved