روس کے یوکرین پر دوسرے روز بھی حملے جاری، ہلاکتیں 137 ہوگئیں

25  فروری‬‮  2022

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے فوجی یوکرین کے دارالحکومت کیف سے صرف 20 میل دور ہیں۔
روس کی یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری جاری ہے جبکہ پہلے روز ہونے والی لڑائی میں 137 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت جمعہ کی صبح دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
مشیر یوکرین حکومت نے بھی دوسرے روز روسی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے جاری ہیں۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف کے رہائشی علاقے میں میزائل داغے جبکہ یوکرین کے ائیر ڈیفنس نظام نے روسی فوج کے 2 مہلک حملوں کو تباہ کر دیا۔
روس کا یوکرین پر حملہ آج 25 فروری بروز جمعے کو دوسرے روز میں داخل ہو چکا ہے۔ جمعے کو دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روسی حملے کے پہلے روز ان کے ملک میں 137 اموات ہوئی ہیں جن میں فوجی اور سویلین دونوں شامل ہیں۔جمعے کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے مزید غیر مصدقہ خبریں بھی رپورٹ کی جا رہی ہیں کہ شہر کا ایئر ڈیفنس ایک فضائی حملہ روکنے میں کامیاب ہوا ہے جس میں متعدد میزائلوں کو تباہ کیا گیا ہے اور ایک روسی طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ یوکرین کی وزارتِ داخلہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ طیارہ کیئو کے دارنتسکی ضلع میں مار گرایا گیا ہے۔
امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرین کے دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کردے گا۔ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی حکومت ختم کر دے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مختلف شہروں پر بمباری کے بعد روس کے ہزاروں فوجیوں نے کیف کا زمینی محاصرہ کرلیا ہے۔ یوکرین کے چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی روسی فوجیوں نے قبضہ کرلیا ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved