وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

24  اکتوبر‬‮  2021

سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیراعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حا صل کر لی، عمران خان آج گرین اینیشی ایٹیوکانفرنس میں شرکت کیلئےریاض روانہ ہوں گے ۔

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی وعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچے تھے۔ مدینہ پہنچنے پر مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم جب جہاز سے باہر آئے تو وہ جوتوں کے بغیر ننگے پاؤں تھے۔  انہوں نے مدینہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

عمران خان آج گرین اینیشی ایٹیوکانفرنس میں شرکت کیلئےریاض روانہ ہوں گے ۔ وزیراعظم اس موقع پر ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قدرتی طریقوں پر مبنی  پاکستانی تجربات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

وزرات خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم سعودی عرب کی قیادت سے دوطرفہ معاملات پر بھی بات چیت کریں گے جس میں تجارتی اور معاشی تعلقات کو بڑھانے، پاکستانی افرادی قوت کے لیے مزید مواقع کی فراہمی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بہبود کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

دونوں اطراف کی قیادت علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved