پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

25  فروری‬‮  2022

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ قانون کوبہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہویا ایسا قانون ہوجو نافذ نہ ہوسکے بے تکی بات ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس حوالے سے مزید کہاکہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے اور سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئےاکٹھا ہونا چاہئیے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ کی پیکا آرڈیننس کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved