روس یوکرین پر حملے فوری بند کرے، ملالہ یوسفزئی

25  فروری‬‮  2022

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے روس سے یوکرین پرحملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ بتاتی ہے جنگیں ناقابلِ تلافی اور ناقابلِ تصور نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ امن، استحکام اور وقار کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا، بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت کیف پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved