پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاک آرمی میں ایک ہندو اہم ترین عہدے پر فائز

25  فروری‬‮  2022

پاکستان آرمی میں پہلی بار ہندو افسر کو لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے لیفٹننٹ کرنل کیلاش کمار کا تعلق سندھ کے علاقے تھر سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں تاریخ رقم ہو گئی اور پہلے ہندو افسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں اور ان کی تصویر بھی پہلی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کو ترقی ملنے پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ترقی پانے والے ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے لئے فخر ہیں۔ پاک فوج زندہ باد۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved