تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے، شیخ رشید

25  فروری‬‮  2022

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو اتحادی عمران خان کو چھوڑے گا وہ غلط فیصلہ کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 5 سال پورے کرتا دیکھ رہا ہوں، یہ راتیں، یہ ملاقاتیں، یہ باتیں اور کھانے سب ڈرامہ ہے، تحریک عدم اعتماد ہوگی یا نہیں کچھ پتہ نہیں، سیاست میں خرید و فروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جا رہی ہے، امید ہے اتحادی عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں گے، بکاؤ مال کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے، ضمیر فروش کی پاکستان میں کوئی عزت نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، ادارے جمہوری حکومت کےساتھ ہیں، اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودنے جارہی ہے، عمران خان کو پتا ہے کس وقت کیا فیصلہ کرنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ایسا سیاسی ڈرون ماریں گے کہ یہ نیست ونابود ہونگے، عمران خان سے دوستی ہے، جہانگیر ترین سے نہیں ملا، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان مزید مضبوط ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، بکاؤ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے، عمران خان جرات کے ساتھ سارے کھیل کا مقابلہ کریں گے، پنجاب اور مرکز میں کس نے آنا ہے، ابھی اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے ادارے منتخب جمہوری حکومت کے ساتھ ہیں، سیاست میں خریدوفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھرجائےگا، آپکی خریدوفروخت کےبازارمیں عمران خان سیاسی ڈرون حملہ کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved