ویڈیو – سمپسنز کارٹونز کی روس یوکرین جنگ کے متعلق 24 برس پرانی پیشگوئی

25  فروری‬‮  2022

دنیا کے بڑے حادثات اور واقعات کے متعلق پیش گوئیوں کیلئے مشہور سمپسنز کارٹون کی سیریز میں 24 برس قبل روس یوکرین جنگ کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں روس یوکرین کی حالیہ کشیدگی اور اس میں امریکی کردار کی عکس بندی کی گئی ہے، جو حقیقت سے بہت قریب تر دکھائی دیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارٹونز کے کردار میں امریکہ اور روس کے نمائندے آمنے سامنے بیٹھ کر جارحانہ انداز میں گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔ اسی دوران امریکی نمائندہ روس پرغصے سے رعب ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو روسی نمائندہ اپنے سامنے رکھی ملک کے نام پر مبنی پلیٹ کو گھما دیتا ہے، جس کی دوسری جانب سوویت یونین لکھا ہوتا ہے۔

سمپسنز ٹائیڈ کی اس کارٹون سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ روس دوبارہ سوویت یونین کی جانب بڑھے گا، جس کے بعد جرمنی اور یورپ کیلئے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

یاد رہے کہ سمپسنز ٹائیڈ کی یہ قسط 29 مارچ 1998ء کو ٹی وی پر نشر کی گئی تھی جب بورس یلٹسن روس کے صدر تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سمپسنز کارٹونز میں کورونا وبا، ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے اور بیروت دھماکے کی متعلق دہائیوں قبل پیش گوئی کی جا چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved