ایم کیو ایم رہنما سابق میئر کراچی وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری

26  فروری‬‮  2022

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما سابق میئر کراچی وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسپال میں دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں سابق میئر  وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

جی اسپتال میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان پر2015 میں تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہے۔

وسیم اختر کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے وسیم اختر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved