حکمراں جماعت پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ گھوٹکی روانہ

26  فروری‬‮  2022

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ آج بروز ہفتہ 26 فروری کو گھوٹکی روانہ ہوگیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سے ہفتہ کو سندھ کے حقوق کے لئے تحریک انصاف کے مارچ کی ابتدا ہو رہی ہے۔ وزیر بحری امور علی زیدی نے بتایا کہ پی پی کے مارچ کے جواب میں پی ٹی آئی گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کرے گی۔سندھ حقوق مارچ ریلی میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے لیے گھوٹکی کے لیے روانہ ہورہا ہوں، سندھ کے عوام سے درخواست ہے کہ سوچنے کا وقت آگیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، یہ عوام 15سال سے ایک حکومت اورکرپشن تلے دبے ہوئے ہیں، امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن کے خلاف سر اٹھائے گا۔شاہ محمود کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام خودداری کا مظاہرہ کریں گے اور باہرنکلیں گے، وقت آگیا ہے غلامی کی زنجیریں توڑو اور اپنے مستقبل کے لیے بڑھو۔انہوں نے کہا کہ امید ہے سندھ حکومت ہمارے قافلے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، بلاول بھٹو پنجاب آکر عوامی رابطہ مہم چلائیں اور دورہ انکاحق ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ رکاوٹ ڈالی تو پی ٹی آئی پنجاب کے کارکن نوٹ کررہے ہوں گے، بلاول اپنا مؤقف پیش کریں اور ہمیں اپنا مؤقف پیش کرنے دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved