پیپلز پارٹی اور ن لیگ خان صاحب کی دشمنی میں متحد ہیں، اپوزیشن کے نمبر پورے نہیں،حسان خاور

26  فروری‬‮  2022

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ ق لیگ یقین دہانی کروا چکی ہے کہ حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے  اطلاعات حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد لاہور کے شہری جشن بہاراں کی روشنی دیکھیں گے، لاہور کے شہری پورے پاکستان کی جھلک دیکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، اس تقریب میں خواتین کے عالمی دن اور مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

حسان خاور نے کہا کہ 13 مارچ کو کبڈی معرکہ ہو گا، 15 مارچ کو گریٹر اقبال پارک میں نمائش کا اہتمام کیا جائے گا اور 19مارچ کو باغ جناح میں پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے صرف شور مچایا  جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ خان صاحب کی دشمنی میں متحد ہیں، یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کا وقت قریب ہے، اپوزیشن کے نمبر پورے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ یقین دہانی کروا چکی ہے کہ حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہے، ق لیگ جانتی ہے کہ ن لیگ نے ماضی میں ان کے ساتھ کیا کیا، سیکیورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جائیں گے اور اس سارے ڈرامے کے بعد اپوزیشن ناکام ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved