وزیراعظم عمران خان جلد قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کا فیصلہ اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد کیا ہے، لیکن خطاب کا حتمی وقت ابھی طے نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم روس یوکرین کشیدگی کے بعد عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے، اور اس کے پاکستان پر مرتب ہونے والے اثرات کے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر تیل اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، اور دوسری جانب عالمی انشورنس کمپنیوں نے شپنگ کمپنیوں پر جنگ کا اضافی سر چارج بھی عائد کر دیا ہے۔ ان عوامل کے پیش نظر درآمد کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔