پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حقوْ ق مارچ کا آغاز کردیا،شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بھی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوباڑہ چوک میں عوام سے مخاطب کرتے ہو کہا کرتے ہو ئے کہا کمو شہید کے لوگوں نے جس طرح سندھ حقوق مارچ کا والہانہ استقبال کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سندھ کی عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنے کیلئے تیار ہو، ہماری منزل 2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے۔
کمو شہید میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے عوام سے کہا کے سندھ میں عام آدمی کی حالت نہیں بدلی اگر بدلی ہے تو صرف پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں کی حالات اور ان کے اثاثہ جات میں اضافہ ہوا ہے، اب سندھ کی عوام کوفیصلہ کرنا ہے کے وہ اپنے بچوں کا روشن مستقبل چاہتی ہے یا نہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج پہلا دن ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ سندھ کی سرزمین تبدیلی کے لیے تیار ہو چکی ہے، انشاءاللہ ہمارا یہ قافلہ 27 اضلاع سے گزرتا ہوا کراچی پہنچے گا۔