پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نےپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی منظوری دے دی

26  فروری‬‮  2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد –  (اے پی پی):وزیراعظم وچیئرمین عمران خان کی سربراہی میں بنائی گئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں مجموعی طور پر 60 ممبران شامل ہیں۔سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ووفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عامر محمود کیانی، فواد چوہدری اور اعظم خان سواتی،اعجاز چوہدری، اسد قیصر، ابراہیم خان، علی زیدی، شیریں مزاری ،قاسم خان سوری، شاہ فرمان، چوہدری سرور، میاں محمود الرشید، سرور خان اور حماد اظہر،عثمان بزدار، عاطف خان، عامر ڈوگر، علی اعوان، مراد سعید، ظل ہما، کنول شوذب، فرخ حبیب، مشتاق غنی، سیف اللہ نیازی اور دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved