فوج کے خلاف نعرے لگانے والوں کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ، شہباز شریف

24  اکتوبر‬‮  2021

شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی جلسوں میں فوج کے اداروں کے سربراہوں کے خلاف نعرے لگانا نہ صرف قومی مفاد کے خلاف ہے بلکہ اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے میں نعرے جس نے لگائے اس کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ وہ ہماری پارٹی کا کارکن ہے، نہ وہ ہماری پارٹی کا عہدیدار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے دفاع ، سلامتی اور امن کے لیے ایک مضبوط فوج لازم و ملزوم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ البتہ یہ ضرورت ہے کہ اس تناظر میں افواج پاکستان کے اداروں کے سربراہ اور افواج پاکستان کے جو بھی ادارے ہیں، ان کے سربراہوں کے خلاف عوامی جلسوں میں نعرے لگانا نہ صرف قومی مفاد کے خلاف بلکہ اس کی قطعاً کوئی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔مزیدانہوں نے کہا کہ ادارے کے اندر تعیناتیاں اور تبدیلیاں ہونا اس ادارے کے روٹین کا کام ہے، اس پر ہمیں کسی کو مداخلت کی نہ ضروت ہے، نہ ہوئی اور ہونی بھی نہیں چاہیے۔
مہنگائی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے
شہباز شریف نے کہا مہنگائی اس وقت پاکستان کا نمبر ون مسئلہ ہے اور اس کمر توڑ مہنگائی کے خلاف اپوزیشنعوام کیلئے نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے، بےروزگاری عروج پر ہے اور عام آدمی کو اپنا گزارہ کرنا مشکل ہورہا ہے، آئے دن مہنگائی کے بم عوام پر گرائے جارہے ہیں۔
حکومت نے پارلیمنٹ کو بند کر دیا ہے
پارلیمنٹ ہی ہے جو آئین کی حکمرانی کی ضمانت ہوتی ہے، پارلیمنٹ ہے جہاں تمام موضوع زیر بحث لائے جاتے ہیں، پارلیمنٹ ہی ہے جہاں خارجہ اور داخلہ کے معاملات، مہنگائی اور بے روزگاری پر بات ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘پارلیمنٹ ہی ہے جہاں قانون سازی ہوتی ہے لیکن سوا تین سال ہوگئے اس حکومت نے پارلیمنٹ کو لاک کر رکھا ہے، ہر چیز صدارتی آرڈیننس سے چلائی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved