پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کے ارکان اپنے ساتھ ملانےکا دعویٰ کیا ہے اور ان کی تعداد بھی بتا دی ہے۔
پرویز خٹک نے نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وقت آنے پر اپوزیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور ہمیں پتا ہے کہ اپوزیشن کو کیسے توڑنا ہے ،ہم سوئے نہیں ہیں، اپوزیشن ہمارے اتحادیوں کو توڑ نہیں سکتی، اپوزیشن کے سات ایم این ایز ہمارےساتھ ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن والوں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں، ان کا ڈراما فلاپ ہونے والا ہے، ہمارا کوئی ایم این اے کہیں نہیں جا رہا، یہ سب افواہیں ہیں۔
یاد رہے کے اس سے قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ وزرا سمیت حکومت کے 22 اراکین اسمبلی ان کے ستھ رابطے میں ہیں۔