بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف

24  اکتوبر‬‮  2021

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔بھارت نے  مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151  رنز بنائے ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 اور رشبھ پنٹ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار آغاز کیا اور پہلے اوور میں شاہین شاہ نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو پویلین بھیجا۔بھارت کے روہت شرما صفر رنز پر جبکہ کے ایل راہول3 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔بھارت کی تیسری وکٹ 31 رنز پر گری جہاں حسن علی نے سوریا کمار کو آؤٹ کیا جس کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنٹ کے درمیان 53 رنز کی شراکت ہوئی۔جب بھارتی ٹیم کا اسکور 84 رنز پر پہنچا تو رشبھ پنٹ 39 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا 13 اور ہاردک پانڈیا 11  رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف  نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved