وزیراعظم کا کہنا ہےکہ میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں آج کے دن کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات اور سفارت کاری کوکبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے، جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھایا، جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔
We are resolute & unwavering in our commitment to the security of our country and our nation.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2022
ان کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا ہےکہ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افواج نے 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج نے ناکام بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا۔
…by Pak Army are testament to professionalism & determination of Pakistan Armed Forces for defence of motherland. Not just weapons or numbers but resolve of a nation & operational preparedness of Armed Forces defines success in face of adversity. Pakistan Zindabad (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2022
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آج کے دن کی مناسبت سے شئیر کیے گئے اپنے پیغام میں کہاکہ آج 27 فروری کو ہم آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کی تیسری سالگرہ منا رہے ہیں۔