وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپوزیشن کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سُنا ہے بندے نہیں ٹوٹے تو چند سوداگروں نے ریٹ بڑھا دیا تھا۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ ان کی بات نئے ریٹ پر بھی نہیں بنی، آخر چوری کے پیسے ہیں، کون سے حق حلال کی کمائی ہے؟
سنا ہے بندے نہیں ٹوٹے تو چند سوداگروں نے ریٹ بڑھا دیا تھا۔ آخر چوری کے پیسے ہیں کونسے حق حلال کی کمائی ہے۔ لیکن بات نئے ریٹ پر بھی نہیں بنی۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 26, 2022
دوسری جانب معاون خصو صی عثمان ڈار نے کہاکہ پی ٹی آئی اوراتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن چوہدریوں سےبھیک مانگ رہی ہے، اپوزیشن نالائق ہے جو روزانہ عدم اعتماد لاتی ہے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سانسیں ابھی سے پھولی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔