وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو سے 15 سال کا حساب مانگنے آئے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ کے شکارپور پہنچنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار خان مہر سندھ کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سنا ہے آج بلاول بھٹو پنجاب کے لیے نکل رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم سندھ میں آپ سے 15 سال کا حساب مانگنے آئے ہیں،پیپلزپارٹی نے 15 سال میں عوام کیلئےکیا کیا؟
وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم سندھ میں صحت کارڈدیناچاہتےہیں لیکن یہ رکاوٹ ہیں، ہم نے دیوالیہ معیشت کوسہارا دے کرمستحکم کیا،پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں عوام کامقدمہ لڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی سےکچراکون اٹھائےگا؟نالوں کی صفائی کون کرائے گا؟ کراچی کےعوام بلاول سےجواب مانگ رہےہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ایک پیغام بلاول اورایک مودی کودےرہاہوں،آج سے 3 سال پہلے مودی نے جارحیت کی،پاکستان کی سرحدوں پرداخل ہوکرحملہ کیاگیا، 26 کوتم نے حملہ کیا اور27 کوعمران خان نےجواب دیا۔