عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری ،سعودی حکومت کابڑا اعلان

27  فروری‬‮  2022

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے سخت پابندیوں میں مزید نرمی کر دی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی اجازت کے بعد اب 7 سال یا اُس سے زائد برس کے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہو گی۔

حرمین ذرائع کے مطابق کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی،وزارت حج و عمرہ نے شرائط میں مزید نرمی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو 10 روز میں ایک عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

یاد رہے کہ  کرونا  کے  عالمی وبا  کے باعث سعودی حکومت نے بھی عمرہ زائرین کے لئے پابندیاں لگا دی  تھی لیکن  اب کرونا کیسز میں کمی کے میش نظر سعودی حکومت نے پابندیوں میں  نرمی کر دی ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved