موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر ہارون الرشید انتقال کر گئے

27  فروری‬‮  2022

موہڑہ شریف کے سجادہ نشین الحاج پیر ہارون الرشید علالت کے بعد مری میں انتقال کر گئے ہیں۔

مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے سجادہ نشین الحاج پیر ہارون الرشید 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ پیر ہارون الرشید چند ہفتوں سے شدید علیل تھے، اور آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔پیر ہارون الرشید کے انتقال پر ملک بھر کی سیاسی سماجی شخصیات نے ان کی دین کیلئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے ان کے مریدین اور زائرین کی بڑی تعداد مری پہنچنا شروع ہو گئی ہے، ان کی نماز جنازہ کل بروز سوموار بعد نماز ظہر دربار کے احاطے میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم آفس نے پیر ہارون الرشید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved