شاہ محمود قریشی کی بلاول کو للکار،سندھ میں حکومت بنانے کا عندیہ

27  فروری‬‮  2022

شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہو کہا ہے کہ 2018ء میں پنجاب میں تبدیلی آئی اور اب سندھ میں تبدیلی کی ہوا دیکھ رہاہوں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حقوق مارچ کےکندھ کوٹ پہنچنے پرپاکستان تحریک انصاف وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ شیطان وہ ہے جو خزانہ لوٹتا اور غریبوں پر ظلم کرتا ہے، جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ باکردار انسان ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاہ محمود قریشی نے بلاول حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو صوبے میں پندرہ سالہ اقتدار کا حساب دینا ہوگا، پیپلزپارٹی نے اقتدار میں رہنے کے باوجود صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا، یہاں کا تعلیمی اورصحت کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء میں پنجاب میں تبدیلی آئی آج دیکھ رہا ہوں 2023ء میں سندھ میں تبدیلی کا سال ہے۔ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ لاڑکانہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور ہمارے قافلے کے درمیان رکاوٹ نہ ڈالے، اگر کچھ ہوا تو حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved