روس نے اقوام متحدہ میں یوکرین حملے پر معافی مانگ لی

27  فروری‬‮  2022

اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں روسی وفد کے سربراہ نے یوکرین حملے پر معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وفد کے سربراہ اولیگ انسی موف نے ماحولیاتی کانفرنس کی ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی نمائندے کے بیان سے قبل ان کے یوکرینی ہم منصب سویتلانا کراکوسکا نےروس کے حملے کے بعد ملک کی حالت زار کے متعلق بریفنگ دی، اور جنگ میں بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی پر مرتب ہونے والے اثرات کے متعلق آگاہ کیا۔

اس کے بعد روسی وفد کے سربراہ اولیگ انسی موف نے کہا کہ مجھے ان تمام روسی شہریوں کی جانب سے معافی مانگنے دیں جو اس تصادم کو روک نہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ میری طرح دیگر روسی بھی اس حملے کا جواز تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

فرانسیسی جریدے فرانس 24 نے روسی وفد کے سربراہ کی گفتگو سننے والے تین مصدقہ ذرائع کی جانب سے اس بیان کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد آج روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کے بالکل قریب پہنچ چکی ہیں، اور دوسری جانب یوکرینی صدر نے ملک سے فرار ہونے کی امریکی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved