پیوٹن کو کہیں کہ جنگ روک دے، طلباء محفوظ رہیں گے، یوکرینی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو پیغام

27  فروری‬‮  2022

یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرین میں موجود پاکستانی طلباء کا تحفظ اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان روس پر جنگ روکنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ میری پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فون پر بات ہوئی ہے۔ پاکستان عالمی اداروں کے ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو یوکرین میں امن کی بحالی کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔

یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے یوکرین میں موجود اپنے طلباء کے تحفظ کے متعلق بھی گفتگو کی، جس پر میں نے زور دیا کہ روسی صدر پیوٹن کو روس کے خلاف جنگ روکنے پر مجبور کریں، یہ طلباء کے تحفظ کا بہترین طریقہ ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرینی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ تنازعات میں شدت میں کسی کا مفاد نہیں، پاکستان تنازعات کو مذاکرات،سفارتکاری کےذریعے حل کرنےکا خواہاں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ نے پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص طلباء کے انخلا کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ انخلاءکے عمل میں یوکرینی حکام کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved