کالعدم ٹی ایل پی کے 350 کارکنان کو رہا کردیا، وزیر داخلہ شیخ رشید

25  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساڑھے 3 سو سے زائد کارکنان کو رہا کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ مذاکرات میں طے شدہ شرائط کے مطابق مریدکے میں دونوں اطراف کی سڑکوں کو کھولنے کا انتظار ہے، جس کیلئے ٹی ایل پی کی جانب سے کارکنوں کی رہائی کی شرط رکھی گئی تھی۔کالعدم جماعت کے 350 کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے، جب کہ دیگر کارکنان کے خلاف کیسز بدھ (27 اکتوبر) تک واپس لے لیے جائیں گے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے ٹی ایل پی رہنماؤں کو فورتھ شیڈول لسٹ پر نظرِ ثانی کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ان کے زیر حراست سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات آج پھر وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’شاید لوگ کہیں گے ریاست جھک گئی ہے لیکن ریاست کا کام طاقت کا استعمال کرنا نہیں ہے بلکہ میرے نقطہ نظر کے مطابق مفاہمت کی راہ نکالنا ہے۔

ٹی ایل پی شوریٰ کے ایک رکن نے کہا کہ وہ حکومت کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں کہ وہ مریدکے میں دو دن تک قیام کریں اور انتظار کریں، کیونکہ حکومت نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ٹی ایل پی کے سربراہ اور شوریٰ کے دیگر اراکین سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا اور فورتھ شیڈول پر نظرِ ثانی کرے گی۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ حکومت نے وعدہ کیا کہ وہ نومبر 2020 میں تحریک کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved