پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازع پر مذاکرات کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونگے، دس رکنی بھارتی وفد آج لاہور پہنچے گا۔
بھارتی وفد کی قیادت پی کے سکسینا کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمیشن کریں گے، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔
جب کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہو گا جس دوران پاکستان کئی بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گا۔
انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہناتھاکہ پاکستان بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ کمشنر انڈس واٹر کمیشن نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں 25 میگاواٹ کےہنڈررمان، دریائے سندھ پرسانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور19 میگا واٹ کےمینگڑم سانگرا پربھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو بھارت واپس روانہ ہو گا، امید ہے کہ دونوں ممالک بات چیت سے ہی مسائل حل کریں گے۔
پاکستان اور بھارت کا آبی تنازع پر مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے
28
فروری 2022
![](http://sabirshakir.com/wp-content/uploads/2022/02/abai-ta.jpg)