عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، یکم مارچ سے پاکستان میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے ؟

28  فروری‬‮  2022

روس یوکرین گشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور اجناس کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 102 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گندم کی قیمت میں 6 فیصد اور مکئی کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ملک میں یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ کے مطابق ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے4 سے ساڑھے5 روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس اضافے میں لیوی شامل نہیں ہے،حکومت قیمتوں کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتی ہے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس وقت پیٹرول پر لیوی 17اعشاریہ 92روپے فی لیٹر ہے،ڈیزل کی قیمت میں لیوی 13اعشاریہ 30 روپے فی لیٹر ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی صفر ہے،

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved