پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا اعلان، کھلاڑیوں اور کپتان کا نام سامنے آ گیا

28  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کر لیا ہے، کپتان کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
پلیئر آف پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، ان میں شاہین آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں جب کہ پشاور زلمی کے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےنسیم شاہ بھی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر محمد رضوان کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved